شہری کو پولیس وردی والے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

نیوز رپورٹ
Asia tv اسلام اباد
تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی شہری محمد علی سعودی عرب سے وطن واپسی کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے پولیس کی وردی میں ملبوس 2 ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا۔
متاثرہ شہری محمد علی کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ روز تین سال بعد جدہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا اور اپنے کزن محسن علی کے ہمراہ سوزوکی بولان گاڑی پر اپنے گھر جارہا تھا کہ مندرہ بانٹھ کے قریب جی ٹی روڈ پر کالی وردیوں میں ملبوس وائرلیس سیٹ اٹھائے ہنڈا گاڑی پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ہماری گاڑی روک کر ہماری تلاشی لینی شروع کی۔
ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیئے اور تلاشی لیکرمجھ سے 14 ہزار سعودی ریال چھین لیا اور اپنی گاڑی میں فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان اُردو میں گفتگو کر رہے تھے۔ جن میں سے ایک ملزم کی عمر تیس سے پینتیس سال کے درمیان جبکہ دوسرے ملزم کی عمر چالیس سے پچاس سال کے درمیان تھی۔ محمد علی نے مندرہ پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *