پاکستان کا اصل ہیرو

نیوز رپورٹ Asia tv

طارق عزیز صاحب کسی تعارف کی مختاج نہیں، بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی محب وطن پاکستانی ہیں وہ ضرور طارق عزیز صاحب کو پاکستان کا اصل ہیرو سمجھتے ہیں.پاکستانی ٹیلیویژن کی پہلی نشریات کا میزبان جناب طارق عزیز صاحب تھے، جسمیں پہلی مرتبہ میڈیا کی دنیا میں طارق عزیز صاحب نے پاکستانی ٹیلیویژن چینل کو متعارف کروایا ۔
جالندھر سے ہجرت کرکے ساہیوال میں رہائش اختیار کرنے والے جناب” عزیز” کے بیٹے نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک سے پیار محبت اور وفا کی انتہا کردی
طارق عزیز کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی انہوں نے مرنے سے قبل اپنی تمام جائیداد اپنے پیارے وطن پاکستان کو وقف کردی۔ یہ پاکستانی قوم کیلئے حیرت کی بات ہے کیونکہ اکثر لوگوں نے مرتے دم تک پاکستان کو لوٹ کر دوسرے ممالک میں رہائش اختیار کی ہے۔
انکی وصیت کے مطابق تدفین سے قبل انکی پراپرٹی اور 4 کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی …
سچ بات تو یہ ہے کہ ہمارے اصل ہیروز تو “عزیز پاکستانی” اور “طارق عزیز” جیسے لوگ ہیں جو قومی خزانے کو لوٹتے نہیں بلکہ عمر بھر کی محنت و مشقت کی کمائی بھی اپنے ملک پر قربان کردیتے ہیں۔
اللّه پاک طارق عزیز صاحب کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین

1 thought on “پاکستان کا اصل ہیرو”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *