
نیوز رپورٹAsia tvنوشہرہ23جنوری,2025
صوبائی رہنما عبدالحق ولی کی میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما عبد الحق ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ پرویز خٹک نے نوشہرہ کی ترقی کے لئے جو124ارب روپے منظور کئے ،وہ رقم نوشہرہ میں کہاں خرچ ہوا ۔عجیب با ت ہے، نوشہرہ میں کوئی یونیورسٹی، کالج ،سکول یا کوئی بھی بڑا پروجیکٹ نظر نہیں آ رہا جو پرویز خٹک کے دور میں بنا ہو۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس تو ایم ایم اے حکومت میں بن گیاہے۔ جوکہ ادھر بھی پرویز خٹک نے اپنے لوگوں کو ووٹ کی خاطر نوکریاں دلوائے۔ نوشہرہ آج سے سالوں پہلے بھی ایسا تھا اور آج بھی مزید پسماندگی اور بدترین مسائل کا شکار ہوچکا ہے۔
عبد الحق صاحب نےمزید کہا کہ حکومت اور نوشہرہ کے ارکان اسمبلی کو چاہیئے کہ وہ 124 ارب ترقیاتی فنڈز کی تحقیقات کرکے باقاعدہ احستاب کریں، اور جو لوگ اس کرپشن کا حصہ بن گیا ان سے رکورے کرکے کھڑی سزا دی جائے۔