پولیس کریک ڈاون

02/10/25نیوز رپورٹ Asia

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے شین سے تعلق رکھنے والے بخت رحمان عرف بختی رحمان اور ان کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے بخت رحمان کے بھائی کے ہوٹل کو بھی سیل کردیا۔پولیس کے مطابق بخت رحمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر لائیو میچز اور گیمز کے دوران گالم گلوچ اور غیر اخلاقی زبان استعمال کر کے پیسے کماتا تھا۔بخت رحمان اور ان کے بھائی دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔بخت رحمان کے بھائی سے بیانِ حلفی لیا گیا جس میں اس نے عہد کیا کہ آئندہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز نہیں بنائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیانِ حلفی کے بعد بخت رحمان کو کسی بھی شخص کی جانب سے تنگ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی اس کے نام پر ٹک ٹاک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ناجائز کمائی کی کوشش کرے گا۔بیانِ حلفی کے بعد پولیس نے بخت رحمان سمیت تین افراد کو رہا کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *