نیوز رپورٹ پشاور 20جنوری 2025
ڈپٹی ا سپیکر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی و چئیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط ثریا بی بی کی زیرصدارت ایک کمیٹی اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں میاں عمر کاکا خیل سمیت دیگرصوبائی اسمبلی کے ممبران نے شرکت کی ۔انکی جانب سے پیش کی گئی تحاریک استحقاق پر متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران سے تفصیلات و وجوہات طلب کی گئ۔
اجلاس میں ایم پی اے میاں شرافت علی کی خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں کمرے کی الاٹمنٹ میں محکمہ ایڈمنسٹریشن سٹیٹ آفس پشاور کے ذمہ دار اہلکاران کی جانب سے ہتک آمیز روئے اور غیر ذمہ داری پر تحریک استحقاق پر متعلقہ افسر اور سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سے جواب طلبی کی گئی. ممبران اسمبلی نے کمیٹی کی توجہ خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد کی ابتر حالت, خستہ حال فرنیچر اور وہاں رہائش پذیر غیر متعلقہ افراد کی طرف دلائی جس پر چییرپرسن و ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو ممبران اسمبلی و سرکاری افسران وغیرہ کو کمروں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیگی, کمروں کی الاٹمنٹ سے حاصل شدہ آمدنی کو خیبر پختونخوا ہاوس کی تزئین و آرائش پر صرف کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کریگی اور کمروں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے مکمل فہرست فراہم کریگی. کمیٹی ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں خیبر پختونخوا ہاوس کا دورہ کریگی تاکہ حالات و واقعات کا مشاہدہ کیا جاسکے اور بہتری کے اقدامات کی خاطر اپنی سفارشات مرتب کرسکے. میاں شرافت علی کے ساتھ ہتک آمیز روئے پر متعلقہ اہلکار نے ممبر اور کمیٹی سے معذرت کی اور آئندہ احتیاط سے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کی سابقہ ڈی سی مردان کے روئے اور مردان میں غریب محنت کشوں کو ہراساں کرنے اور انکا روزگار چھیننے کے خلاف اور بعد ازاں عوامی شکایات پر معزز ممبر اسمبلی عبدسلام آفریدی کے ساتھ غیر سنجیدگی اور عوامی مینڈیٹ کی بے توقیری کے خلاف تحریک استحقاق پر سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور سابقہ ڈی سی مردان بہزاد عادل سے جواب طلبی کی گئی جس پر سابقہ ڈی سی سے معزز ممبر اور کمیٹی سے اپنے روئے کی معذرت کی جبکہ ممبران کمیٹی نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کی توجہ آجکل ہر شہر میں اسسٹنٹ کمشنروں و ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے آپریشن و دیگر اقدامات کی ٹک ٹاک وڈیوز و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی تشہیر کی جانب مبذول کرائی جس پر سیکرٹری اسٹبلشمنٹ نے انتظامی افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر کا نوٹس لینے اور اس سلسلے میں سخت اقدامات کرنے کا وعدہ کیا.
ایم پی اے حاجی فضل الہی کی جانب سے رنگ روڈ پشاور پر عوام کی ذاتی جایدادوں پر غیر قانونی آپریشن کے خلاف اورپی ڈی اے کے ڈایریکٹر کے عوامی نمایندے اور خلیل مومند قوم کے مشران کے ساتھ ناروں سلوک اور غیر مہذب الفاظ استعمال کرنے پر متعلقہ ڈایریکٹر کے خلاف تحریک استحقاق پر سیکرٹری بلدیات, ڈی جی و ڈایریکٹر پی ڈی اے سے جواب طلبی کی گئی. معاملے کو حل کرنے اور عوامی مسئلے کو حل کرنے کی خاطر ڈپٹی سپیکر نے ایک سب کمیٹی تشکیل دی جس میں ممبران اسمبلی کے علاوہ سیکرٹری بلدیات, ڈی جی پی ڈی اے, وزیر قانون شامل ہونگے جو اس معاملے کی باریک بینی سے مشاہدہ کریگی, سڑک کی کشادگی کے حوالے سے پہلے سے بنے ایکٹ پر نظر ثانی کریگی اور متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادایگی کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیگی. آخر میں ڈپٹی سپیکر و چئیرپرسن کمیٹی ثریا بی بی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کی۔اور ان سب کی نیک تمنائیں اورکوششوں کو سراہا ۔

1 thought on “کمیٹی اجلاس صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *