اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی سخت کریک ڈاؤن
نیوز رپورٹ Asia tv 18جنوری
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے مختلف مقامات پر ناکے لگا دئے گئے ہیں۔
وفاقی دارلحکومت میں جگہ جگہ ناکوں کا مقصد غیر قانونی نمبر پلیس اور کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں میں گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے اورغیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مختلف مقامات پر ناکے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے،اوربغیر ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کوچالان کے ساتھ ساتھ گاڑی بند ہونے کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ وارننگ دی گئی ہے، کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے چاہے جتنا بھی بڑا آفسر کیوں نہ ہو،ایکسائز اہلکار انہیں ضرور ٹارگٹ کرینگے۔