
اسلام آباد Asia tv(نیوز رپورٹ)
افغان مہاجرین کیلئے بری خبر،
گورنمنٹ آف پاکستان کی غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔
ملک بھرمیں خاص کر خیبر پختونخواہ میں سروے کےمطابق غیر قانونی افغان مہاجرین کی تعداد 9لاکھ تک ریکارڈ پرہے
حکومتی فیصلے کے مطابق انکی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئ ، اسلئے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ اب چونکہ ڈیڈ لائن ختم ہو گئی اسلئے جلد ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، کیونکہ پہلے سے کئی دفعہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔
لیکن اسکے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں کافی حد تک افغان باشندے موجود ہیں، جنکے پاس نہ تو کوئی سیٹیزن کارڈ ہے اورنہ کوئی پاسپورٹ ویزا، ایسے افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔