
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بٹگرام ان ایکشن ،
تجاوزات کے خلاف آپریشن
بٹگرام (نیوز رپورٹ Asia tv)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان کی زیر نگرانی بٹگرام بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
اس آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ، ٹی ایم اے سٹاف اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
انتظامیہ نے بٹگرام شہر میں پھیلے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام سے دوراہا تک بازار کو صاف کروا دیا ہے۔
کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی اسٹالز، دکانوں کے باہر بڑھائی گئی تجاوزات، اور غیر قانونی پارکنگ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے اور شہریوں کے لیے بازاروں میں پیدل چلنا آسان ہو گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور کسی بھی شخص کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام نے اس اقدام کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ مہم شہر میں صفائی اور آمدورفت کے نظام کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر آصف علی خان ایک ذمہ دار آفسراور ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ہے۔جو کہ ماضی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے اور ہمیشہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دیتے رہے۔
great man. need such officers.