News خاتون صحافی تشدد کا شکار

نیوز رپورٹ پشاور
(Asai tv)
خاتون صحافی اور اسکی فیملی تشدد کا شکار ۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پشاور میں خاتون صحافی رانی عندلیب اور اسکی بہنوں پر مبینہ قاتلانہ حملہ کیا گیا جس پرگورنر خیبر پختونخواہ نے اعلی حکام سے اسکی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔گورنر کے پی کا کہناہے کہ ٹی این این سے وابسطہ صحافی رانی عندلیب اور انکی بہنوں سلمی جہانگیر اور ناہید جہانگیر کو پشاور میں تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور اسمیں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
یاد رہے ماضی میں اس طرح کی بےشمار واقعات ہوتے رہے لیکن اعلیٰ حکام کی طرف سے صرف مذمت اور سخت نوٹس کا ردعمل آیا ،مزید کچھ بھی نہیں ۔ اور مجرم عدالت سے سرخرو ہوکر جلدی بری ہو جاتا ہے۔
بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ جس ریاست کے آئین میں یہ شامل بھی ہے کہ میڈیا آزاد ہے۔ لیکن پھر بھی یہی لوگ قانون کی دھجیاں اڑا کرقوم کے ساتھ مذاق کرتے ہیں ۔ بس یہی دعا کریں کہ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *