News report Asia tv
ضلع نوشہرہ تھانہ رسالپور کے حدود میں سعودی عرب سے آئے شخص کے گھر میں ڈکیتی ۔
نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر کے دیواریں پھلانگ کر کمرے سے لاکھوں کی طلائی زیورات ، ہزاروں روپوں کی بیرون ملک کے اعلیٰ کوالٹی کے کمبل اور ایک لاکھ روپے نقد لوٹ لے ۔ ڈکیتی کی واردات سے عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم ڈاکوؤں نے رسالپور کے علاقے رشکئ تورڈھیر میں بیرون ملک سعودی عرب پلٹ شخص باچہ رحمن کے گھر میں ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر کے دوسرے کمرے کے تالہ توڑ کر ڈاکوؤں نے کمرے سے بیرون ملک کے اعلیٰ کوالٹی کے ہزاروں روپوں کی پانچ عدد کمبل لاکھوں روپوں کے دو تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقد لوٹ لے گئے ۔ ڈکیتی کی واردات سے علاقے کے عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا