مردان میڈیکل کمپلیکس

نیوز رپورٹ Asia tvمردان میڈیکل کمپلیکس

خاتون زیادتی واقعہ
مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کیس کے ایف آئی آر میں نامزد افراد کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
مردان میڈیکل کمپلیکس ایک طبی ادارہ ہے اور اس کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اہلکار مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت کئی ایک شعبوں میں خدمات انجام دے رہی اور ہسپتال انتظامیہ ان کی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ہسپتال میں خواتین کی جنسی حراسانی کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں جس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔جس میں ملازمت سے برخواستگی بھی شامل ہے۔
ہسپتال انتظامیہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین سے خود کو الگ کرتی ہے اور اس افسوناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔نیز یہ ایک ذاتی فعل ہے اور اس سے ادارے سے منصوب کرنا اور ادارے کو اس میں بدنام کرنا افسوسناک امر ہے جس سے گریز کیا جانا چاہئے۔

Media Cell Medical Teaching Institute Mardan Medical Complex

1 thought on “مردان میڈیکل کمپلیکس”

Leave a Reply to Sabir Said Bacha Cancel Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *